اتوارکو اسلام آباد میں بین الاقوامی رحمت اللعالمینۖ کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے وفود کے خیرمقدم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس موقع پر نشر کرنے کے لئے ایک خصوصی دستاویزی پروگرام بھی تیار کیا گیا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کی تیاری میںخصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آنحضورۖ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں اور تعلیمات کے بارے میں لکھے جانے والے تحقیقی مقالوں کی خود حوصلہ افزائی کریںگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024