لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 4 افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خاں چیمہ نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون نعمان خان‘ اسٹیٹ آفیسر عزیر بن طارق اور انفورسمنٹ انسپکٹر کے طور پر کام کرنے والے جونیئر کلرک منور کو معطل کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ تھری معظم رشید کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔