فرنچائز لاہور قلندرز کے وفد کی اولمپیئن سمیع اللہ سے ملاقات
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قلندرز ہاکی لیگ کیلئے لاہور قلندرز کے وفد نے اولمپیئن سمیع اللہ سے ملاقات کی۔لاہور قلندر زکے وفد نے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کی سربراہی میں اولمپیئن سمیع اللہ سے ملاقات کی جس میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر و ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔ملاقات کا مقصد قلندر ہاکی لیگ کیلئے اولمپیئن سمیع اللہ سے صلاح مشورے کرنا تھا جبکہ ملاقات کے بعد اولمپیئن سمیع اللہ نے کہا کہ کرکٹ کی فرنچائز کا قومی کھیل ہاکی پر توجہ دینا خوش آئند ہے، پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ ہے صرف توجہ کی ضرورت ہے۔سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا تھاکہ تاریخی لیگ کرانا چاہتے ہیں، اس لیے جہاں جانا پڑا جائیں گے۔