وقت نیوز کی ٹیم پر حملہ:کشمالہ طارق سوال پر آگ بگولہ،انٹرویو آن ایئر نہ کرنے کی دھمکی،خاتون محتسب کےملازم غنڈہ گردی پر اتر آئے
صحافت پر ایک بار پھر بڑا حملہ خاتون محتسب کی جانب سے وقت نیوز کی ٹیم کو یرغمال بنا لیا گیا،کشمالہ طارق کی ٹیم کی جانب سے وقت نیوز کے پروگرام اپنااپنا گریبان کی ٹیم کو ہراساں کیا گیا، سینیئر صحافی مطیع اللہ جان اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی اور دھکے دئیے گئے، کشمالہ طارق کے حکم پر ان کے ملازم غنڈہ گردی پر اتر آئے، پروگرام کی ٹیم کو یرغمال بنا کر کیمرے چھیننے اور انٹرویو کی ویڈیو چھیننے کی کوشش کی گئی، دھکم پیل میں حالات کشدیدہ ہوگئے، پروگرام کی ٹیم پرتشدد بھی کیا گیا، انٹرویو میں ایک سوال پر کشمالہ طارق غصہ ہوگئیں اور انٹرویو آن ایئر نہ کرنے کی دھمکی دی، جس کے بعد زبردستی کی گئی