کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ‘افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد 2میچز کیلئے معطل
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دو میچز کیلئے معطل کردیا ۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد شہزاد پر میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ محمد شہزاد کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ کے اگلے دو میچز نہیں کھیل سکیں گے ۔