چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اسلام آباد روانہ
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہونے کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق نیب نے بھی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں دونوں کو طلب کر رکھا ہے۔نیب راولپنڈی برانچ نے چئیرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ سے جُڑے بحریہ ٹاؤن کے برطانیہ سے 190 ملین پاونڈ کی واپسی کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کے روز طلب کر رکھا تھا۔لیکن دونوں ہی پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ دونوں کے وکیل نیب میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے اس کے بجائے جمعرات کو پیشی کی درخواست کی جب کہ بشریٰ بی بی نے بھی نیب کو ایک خط بھجوایا۔خط میں کہا گیا کہ وہ پردہ دار خاتون ہیں اور شوہر کے بغیر نہیں آسکتیں، لہٰذا ان کی پیشی بھی جمعرات کے دن تک مؤخر کر دی جائے۔