30فیصد بالغ امریکی شہریوں کا نوول کروناوائرس کیخلاف ویکسین لگوانے سے انکار
نیویارک(شِنہوا)حالیہ رائے شماری میں انکشاف ہواہے کہ30فیصد با لغ امریکی شہریوں نے نوول کروناوائرس کیخلاف ویکسین نہیں لگوائی اور ان کا خوراک لگوانے کا ارادہ نہیں ہے ، جس کے باعث عالمی وبا سے ملک کی بحا لی پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔امریکی ٹیلی وڑن نیٹ ورک امریکن براڈکاسٹنگ کمپنی(اے بی سی)اور واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رائے شماری کے مطابق ویکسی نیشن مسترد کرنے والوں میں سے73فیصد کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ امریکی عہدیدار ڈیلٹا قسم کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں اور79فیصد کا خیال ہے کہ انہیں نوول کروناوائرس سے بیمار ہونے کا بہت کم یا کوئی خطرہ نہیں ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن،صحت حکام اور دیگر نے اس قسم کو باقی لہروں سے زیادہ متعدی قرار دیا جس سے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو بھی کافی خطرہ ہے کیونکہ اب ملک میں نئے کیسزمیں سے چوتھائی کیسز اس قسم کے ہیں۔رپورٹ کے مطا بق لگتا ہے کہ ویکسی نیشن کے ذریعے اسے(عالمی وبا)ختم کرنے کا حکومتی منصوبہ رک گیا ہے،اس رائے شماری کی رپورٹ میں صرف60فیصد نے نوول کروناوائرس ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوائی ہے۔اگرچہ یہ سرکاری تخمینے (بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے مراکز کے مطابق( 66.8 فیصد) سے کم ہے، یہ 4 جولائی تک70 فیصدکوکم از کم ایک خوراک لگانے بارے بائیڈن کاہدف پورا کرنے میں ناکامی کی تصدیق کرتا ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان میں سے بڑھتے ہوئے74فیصد حصے کا کہنا ہے کہ وہ غالبا یا واقعی ویکسین نہیں لگوائیں گے، یہ تعداداپریل میں 55فیصد کی نسبت زیادہ ہے۔