حکومت ملازمین کی تنخواہوں‘ پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ممتاز ماہر تعلیم اور بلوچ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما عبد الحمید بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں کم ازکم 10فی صد اضافہ کرے روزمرہ کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سرکاری ملازمین اور پنشنرز اپنے گھریلو اخراجات پورے کرسکیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے 50سے 25فی صد تک اضافہ کرتی رہیں جبکہ اس وقت اتنی مہنگائی بھی نہ تھی لیکن آج مہنگائی آسمان تک پہنچ چکی ہے اور 100فی صد مہنگائی میں اضافہ نے غریب ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔