لاہور کی ماتحت عدالتوں، کچہریوں کے ججز 16 سے 28 جولائی تک تعطیلات کریں گے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی ماتحت عدالتوں سیشن کورٹ، سول کورٹ اور تینوں کچہریوں کے جج 16 جولائی سے 28 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کریں گے۔ ان عدالتوں کے ججز مرحلہ وار تعطیلات کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 55 ایڈیشنل سیشن جج چھٹیاں کریں گے جبکہ 22 ایڈیشنل سیشن جج مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس طرح سول کورٹ اور کچہریوں میں بھی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔