مسلم لیگ (ن) کا وفد بلا ول ہا ئو س پہنچ گیا، دونو ں جما عتوں میں رابطے بحا ل
کراچی (سٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ہفتہ کو بلاول ہائوس کراچی میں پیپلزپارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے 9 جولائی کو کراچی میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شامل تھے۔ دونوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور راشد ربانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 9 جولائی کو کراچی میں عام انتخابات ضابطہ اخلاق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی اور اے پی سی کی دعوت کو پیپلز پارٹی نے قبول کرلیا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں منعقد کی جائیگی۔