چکوال: پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، مالک جل کر جاں بحق

08 جولائی 2013

چکوال (اے پی پی) میانی اڈا پر پٹرول کی غیرقانونی ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان جل کر کوئلہ ہوگئی اور ایجنسی کا نوجوان مالک جل کر جاں بحق ہوگیا۔ 17 سالہ محمد قدیر ایجنسی میں پٹرول فروخت کررہا تھا کہ اچانک پٹرول میں آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر دکان اور نوجوان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لوگوں نے کافی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا مگر اس دوران دکان میں موجود تمام پٹرول جل گیا اور محمد قدیر بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔