زرداری نے امین فہیم کے مطالبات مان لئے علی حسن ہنگورو وزیراعلی کے معاون مقرر
کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک عدم اعتماد رکوانے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارلیمنٹرین کے چیئرمین مخدوم امین فہیم کے مطالبات مان لئے اور ان پر عملدر آمد بھی شروع کرادیا ۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے علی حسن ہنگورو کی تقرری اس سلسلے کی کڑی ہے جن کو محکمہ بحالیات کا معاون خصوصی دیاگیا ہے ۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ نے امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں کے تمام تحفظات دور کردیئے جبکہ ضلع مٹیاری میں اعلیٰ افسروں کی تقرری امین فہیم کی منظوری سے ہوگی۔