پشاور:حیات آباد میں واقع نجی سکول کے پرنسپل کو دھمکی آمیز خط موصول
پشاور (بےورو رپورٹ)کالعدم تنظیم کے نام سے حیات آباد میں واقع نجی سکول کے پرنسپل کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا، خط میں پرنسپل کو آرمی پبلک سکول کی طرح اس سکول کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیز فور میں واقع نجی سکول کے برانچ کے پرنسپل صہیف الرحمن نے پولیس کو بتایا کہ اسے سکول کی گیٹ سے ایک خط ملا جس میں نامعلوم افراد نے خود کو کالعدم تنظیم کے ارکان ظاہر کرکے اس کے سکول پر آرمی پبلک سکول کے طرز پر حملہ کرنے کی دھمکی دی۔
دھمکی آمیز خط