پنجاب فوڈ اتھارٹی سال 2019 کی منصوبہ بندی اور ایکشن پلان کی تیاری کے سلسلے میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے 2019کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔سال 2018میں ویجیلنس سیل نے 31کروڑ کا ملاوٹی سامان تلف جبکہ ہیڈ کوارٹر ونگ نے 6ہزار882مقدمات کی سنوائی کی۔فوڈ لیب نے 13ہزار716نمونے ٹیسٹ،47ہزار671فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ اور28ہزار890فوڈ ورکرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں لیول ون کی ٹریننگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے 2019کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو پہلے مرحلے میں ویجیلنس، ٹیکنیکل اور ہیڈکوارٹر ونگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ویجیلنس سیل نے سال 2018میں 31کروڑ کا ملاوٹی سامان تلف کیا۔سب سے زیادہ کاروائیاں ملاوٹی دودھ اور جعلی کولا ڈرنکس کے خلاف کی گئیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں آنے والے کیسز کی ہیڈ کوارٹر ونگ نے 6ہزار882مقدمات کی سنوائی کر کے تفصیلی فیصلے جاری کیے۔علاوہ ازیں فوڈ لیب نے مختلف فوڈ آئٹمزکے 13ہزار716نمونے ٹیسٹ کیے جن میں سے 7ہزار289نمونے فیل جبکہ6ہزار419نمونے پاس ہوئے۔ فیل ہونے والے فوڈ آئٹمز کو مارکیٹ سے ہٹوا کر پروڈکشن اصلاح تک روک دی گئی۔مزید برآں میڈیکل سکریننگ لیب نے 47ہزار671فوڈ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ ٹیسٹ کیے اور26اضلاع میں کام کرنے والے ٹریننگ سکولز میں 28ہزار890فوڈ ورکرز کو لیول ون کی ٹریننگ دی گئی۔آئندہ ہفتے دوسرے مرحلے میں صوبائی وزیر خوراک کو ریسورس، لائسنسنگ،ایڈمن اورپبلک ریلیشنز کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 2018کی کارکرگی کو سراہا ۔ سائنٹیفک پینل میں مزید تنوع لانے کی حکمت عملی تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سمیع اللہ چوہدری نے آگاہی مہمات کو مزید تیز کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹ میں خاتمے کے لیے پنجاب فوٖڈا تھارٹی قوانین کو مزید سخت بنائیں گے۔ادارے کو مکمل فعال کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر خوراکسمیع اللہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو درپیش ہیومن ریسورس کے چیلنج کے خاتمے کے لیے جلد وزیر اعلی سے ملاقات کروں گا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024