سرمایہ کاری میں 43 ارب 10 کروڑ روپے کا اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) بدھ کوپی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس210.98 پوائنٹس کے اضافے سے 43900 اور 44000کی دوبالائی نفسیاتی حد وں کو عبور کرتے ہوئے 44096.49پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی147.90پوائنٹس کی تیزی سے 22052.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر390 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 176 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،192 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر26 کروڑ99 لاکھ86 ہزار50 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم11 ارب35 کروڑ4 لاکھ44 ہزار300 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل91 کھرب 8 ارب19 کروڑ84 لاکھ76 ہزار623 روپے سے بڑھ کر 91 کھرب 51 ارب 30 کروڑ12 لاکھ 2 ہزار669 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور4کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ7 کروڑ13 لاکھ81 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔