مختلف مقدمات میں ملوث 6ملزموں کا ریمانڈ منظور
ملتان (کرائم رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے مختلف مقدمات میں ملوث 6ملزموں کا جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج محمداسلم کے 4 رشتہ داروں کوسعودی عرب میں ملازمت پربھجوانے کے لئے 7 لاکھ 85 ہزارروپے لینے پرملزم سید زین علی،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈخواتین کو دھوکہ دے کران کی رقوم نکلواکرخردبرد کرنے پر ملزموں سجادحسین،صداقت علی اور شعیب الرحمن،میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت سےبجلی کنکشن اورٹرانسفارمرغیرقانونی طورپر منتقل اورفروخت کرنےپرملزم رضامحمدکا3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ،تھانہ شاہ رکن عالم میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم عابدعرف بگا کا2 روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاہے۔
ریمانڈ منظور