چکوال روڈ پر تلہ گنگ کی حدود میں مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ دھرابی کے نزدیک پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس چکوال روڈ پر فیصل آباد جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، بس میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمی ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد حادثے کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024