عمران کی قیادت میں چوروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے:رانا محمد طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے کرنل(ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ شریف خاندان پر عائد کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 40 چور اور جھوٹے ملک پر مسلط ہیں جو مایوسی اور فرسٹریشن کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے جھوٹے مداریوں سے پوچھیں کہ شہباز شریف کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کیوں نہیں کیے،عوام کو ثبوت دیں کہ نواز، شہباز شریف اور شریف خاندان نے کس منصوبے سے کرپشن کا پیسہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ یہ شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے اور حکومت کا ن لیگ اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہو چکا ہے۔