ڈھائی کروڑ بچوں کا سکول نہ جانا بڑا مسئلہ ہے:بیگم پروین سرور ؒٓ
لاہور(لیڈی رپورٹر) بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیرترقی ممکن نہیں، اڑھائی کروڑ بچوںکا سکول نہ جانا بہت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز شاہدرہ کے نجی سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ بعد ازاں بیگم گورنر نے ڈیفنس میں منعقدہ خواتین کی محفل میلاد میں بھی شریک ہوئیں ۔ مسز شیخ ارشاد کی رہائشگاہ پر منعقدہ میلاد میں تحریک انصاف کی رہنماؤںمہناز رفیع، مسز جنرل توقیر، میمونہ نیازی، نیلم حیات، صادقہ صاحبداد و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔