ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب، الیکشن کمیشن کے عملے نے شرکاء کو آگاہی دی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلعی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ووٹر زکے قومی دن کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی الیکشن کمشنروںنعیم احمد اور سلیم اختر ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیخ راشد شفیق ،ایس ایس ڈی او کے ڈائریکٹر سید کوثر عباس شی میل کی رہنماء الماس بوبی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر ووٹ استعمال کرنے کے طریقہ کار سے بھی الیکشن کمیشن کے عملے نے شرکاء کو آگاہی دی ووٹر کی ذمہ داریاں کیا ہیں اس پر شرکاء نے اظہار خیال بھی کیا ۔