تحریک لبیک کا سٹی ورکرز کنونشن آج خیابان سرسید میں ہوگا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یارسول اﷲ کے زیراہتمام راولپنڈی سٹی ورکرز کنونشن آج بدھ 8 اگست کو بعد نماز مغرب طوبیٰ میرج ہال خیابان سرسید میں منعقد ہوگا جس میں تحریک لبیک راولپنڈی ڈویژن کے امیر پیر سید عنایت الحق شاہ، جنرل سیکرٹری ملک محمد جاوید، پیر محمد قاسم سیفی، ملک عبدالرؤف، قاری عبداللطیف قادری، مولانا محمد شفیق قادری خطاب کریں گے۔ کنونشن میں 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔