پاکستان ‘ لیبیا کے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں:رشید جاوید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)لیبیا میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر)رشید جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور لیبیا میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں اس وقت لیبیا 80فیصد مصنوعات دوسرے ممالک سے امپورٹ کر رہا ہے جن میں اشیائے خوردنوش وغیرہ شامل ہیں لہٰذا پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے لیبیا میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں لیبیاحالت جنگ میں رہا ہے لیکن اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے ۔ پاکستانی سرمارکار لیبیا سے اولیو آئل،کھجوریںپٹرولیم اور سکریپ وغیر ہ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر کے ساتھ زوم میٹنگ کرتے ہوئے کیا جبکہ زوم میٹنگ میں عبداللہ الفلاح صدر ترپولی چیمبرلیبیا،فوازیہ فرجانی صدر بن غازی چیمبر لیبیا،دائب کرم صدر سبا چیمبر لیبیا،محمد کریم چیئرمین بزنس قونصل پاکستان لیبیاجبکہ گوجرانوالہ چیمبر سے صدر عمر اشرف مغل ،سینئرنائب صدر محمد اجمل اعوان ،نائب صدر شیخ قیصر امین جموں والے و سابق صدور نے بھی شرکت کی ۔