پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں سکتی،شیخ رشید
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سال 2011 میں پاکستان میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی جس کا بظاہر مقصد پاکستان سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران کراچی میں2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سال 2011 میں سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ واقعے کا بظاہر مقصد پاکستان سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں گے۔وزیرداخلہ نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔