پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 77 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ تیزی کا رجحان برقراررہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 1077.32پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46637.62کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، سرمایہ میںایک کھرب60ارب98کروڑ66 لاکھ10 ہزار875 روپے کا اضافہ رونما ہوا جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ78 لاکھ11ہزار300حصص کی تیزی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں5ارب 8کروڑ99 لاکھ87ہزار334 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ایمنسٹی اسکیم کے اجراء کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ پیر تاجمعہ پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا ، پیر کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں181.13پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، منگل کو انڈیکس میں271.91پوائنٹسکی تیزی ہوئی، بدھ کے روز90.27پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا، جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس میں457.21 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور جمعہ کے روز تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور انڈیکس میں 76.80پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 100انڈیکس میں مجموعی طور پر1077.32پوائنٹس کے اضافے سے 45600، 45700، 45800، 45900 ، 46000، 46100، 46200، 46300، 46400، 46500 اور 46600 کیگیارہ نفسیاتی بالائی حدیں عبور کرتے ہوئے 46637.62کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔