کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹبال: غریب شاہ یونین نے کامیابی حاصل کرلی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کورنگی بلوچ فٹبال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں غریب شاہ یونین نے ایک سخت مقابلہ کے بعد مضبوط مسلم برادرز کورنگی کو 2-1سے شکست دے دی۔ فاتح کلب کے سمیر نے کھیل کے 20ویں منٹ اور نعمان نے 76ویں منٹ میں گول کیئے۔ مسلم برادرز کا واحد گول اسحاق نے کھیل کے10ویں منٹ میں کیا ۔ اس طرح غریب شاہ یونین2-1کے اسکور کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی ۔ اس میچ کو نیشنل ریفریز عبدالطیف، طلحہٰ سلیم اور عبدالرئوف نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض گل محمد کامریڈ نئے انجام دیئے۔