لاہور بار میں سیمینار اور جنرل کونسل کا اجلاس آج ہو گا
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور بار کے زیر اہتمام اقربا پروری،رشوت ستانی اور ججز کے وکلاء کے ساتھ غیر مناسب رویہ کے موضوع پر آج ایوان عدل میں سیمینار ہو گا اور اس کے لئے بار نے تمام وکلاء اور ماتحت عدالتوں کے ججز کو دعوت نامے بھجوا دیئے۔لاہور بار کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی آج 11 بجے صبح ایوان عدل کی لائبریری میں ہو گا۔