کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔گذشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا تاہم محکمہ موسمیات نے آج (پیر کو )بھی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبا ئوطوفان کا باعث بن سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق جون، اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہوتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماہرین سمندر کے بگڑتے مزاج سے پیدا ہونے والے ٹراپکل سائیکلون کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024