آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی ایم اے میں تربیتی پروگرامز اور کیڈٹس کی مہارت کاجائزہ لیا، آرمی چیف نے اکیڈمی میں تعمیر نئے بلاکس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہیں کیڈٹس کے تربیتی پروگرامز سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس کو دنیا کے بدلتے حالات اور علاقائی تبدیلیوں سے آگاہ رہنا چاہیے، بہترین پیشہ وارانہ سٹینڈرڈ اور ٹریننگ سے ہی چیلنجزسے نمٹاجاسکتاہے۔ آرمی چیف نے کیڈٹس کو تازہ ترین علاقائی اور عالمی حالات سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی-
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024