عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے: پرویز ملک
لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی اور میاں نواز شریف کی جاتی عمرہ منتقلی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز ،خواجہ عمران نذیر اور عامر خان کی موجودگی میں رہنماؤں اور کارکنوں کا پھولوں کی پتیاں نجھاور کرکے پرتپاک استقبال اور پارٹی قائد کی جلدصحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیںنوافل شکرانے کے ادا کئے گئے،اس موقع پر سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ،سبنل ، رمضان،رخسانہ کوثر، رمضان صدیق بھٹی، نذیر خان سواتی،میاں طارق، میاں محمود ، مشتا ق مغل کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔