حضرت میاں میرؒ کا 396 واں عرس مبارک پیر انوارالحسن نے رسم چادر پوشی کی
لاہور (پ ر) پیر انوار الحسن گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت میاں میرؒ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے 396 سالانہ عرس مبارک دربار حضرت میاں میرؒ کا افتتاح رسم چادر پوشی ادا کیا ہے۔ اس موقع پر پیر سید عمیر الحسن گیلانی (سجادہ نشین) پیر سید رضا گیلانی ، سید نوید الحسن گیلانی، شہباز بخاری اور ملک عرفان اور ڈنمارک سے آئے ہوئے سید فرید الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مریدین اور زائرین اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لندن سے آئے ہوئے سکھوں نے بھی عرس مبارک میں شرکت کی۔