کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
o پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے o اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے o جسے گناہ گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا o پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو o اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے o کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے o یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے o
سورۃ الحاقۃ (آیت: 35 تا 41 )