چونیاں زیادتی کیس‘ عدالت نے ملزم سہیل شہزاد کا بیان قلمبند کرنیکی اجازت دیدی
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چونیاں میں چار بچوں سے زیادتی اور قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کی۔ فاضل عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزم سہیل شہزاد کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم سہیل شہزاد کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے کہا کہ ملزم اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کروانا چاہتا ہے۔