چونترہ کی بارہ یونین کونسلوں کے 216 کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی مفت فراہمی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت ( توسیع ) راولپنڈی کے زیر اہتمام چونترہ تحصیل راولپنڈی میں گندم کے بیج کی مفت فراہمی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ بارہ یونین کونسلوں کے 216 کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی گندم کا بیماریوں سے پاک اعلی معیارکا بیج فراہم کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی یونین کونسل چونترہ کے چئیرمین چوہدی توقیر احمد تھے جبکہ وائس چیرمین راجہ محمد ارشد ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) راولپنڈی خالد محمود اور زراعت آفیسر ملک ناصر بھی موجود تھے ۔ تقرئب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری توقیر چیرمین یونین کونسل چونترہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروںکی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے ۔ اور مفت بیج کی فراہمی اس کی ایک دلیل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کاشتکاروں گندم کا صحت مند بیج کاشت کر کے اپنی پیداوار بڑھائیںگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے زراعت کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات خوش آئند ہیں اور ان کے دور رس نتائج ہو نگے۔ اس موقع پر خالدمحمود ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مفت بیج کی تقسیم کے لیے قرعہ اندازی کا عمل کیا گیا جو انتہائی شفاف تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد گندم کے صحت مند اور بیماریوں سے پاک بیج کوکاشتکاروں کے اندر پھیلانا ہے ۔ انہوں نے قرعہ اندازی کے زریعہ کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ آئندہ سالوں میں بیج کو بڑھا کر اپنے دوسرے کاشتکاروں تک پہنچائیں تاکہ وہ بھی اس سے استفادہ کر سکے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی ہر سطح پر رہنمائی کرنے کے تیار ہے اور محکمہ نہ صرف کاشتقاروں کو بیج کی مفت فراہمی بلکہ بعد میں آنے والے تمام مراحل پر رہنمائی فراہم کرے گا ۔ کاشتکاروں کو چاہے کہ اپنی فصل کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کریں ۔