شاہ فیصل کالونی میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا مفت طبی کیمپ
کراچی(نیوز رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے نامورپلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹراشرف گناتراکی زیرنگرانی المصطفیٰ شاہ فیصل کالونی میں ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادہوا۔جس کاافتتاح چیئرمین المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب، مفتی عبدالعلیم قادری اورپروفیسرڈاکٹراشرف گناترا نے کیا۔ کیمپ میں ہونٹ اور تالوکٹے 20سے زائد مریضوںکامعائنہ کیاگیا اور 5مریضوں کی فری سرجری کی گئی اور باقی مریضوںکو مفت آپریشن کے لئے تاریخیں دے دی گئیں ہیں۔