وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کووزارت تعلیم میں اندراج کرانا ہوگا۔
انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں وزارت تعلیم اپنے علاقائی دفاتر کھولے گی اور تمام مدارس کا ریکارڈ اور اعدادو شمار مرتب کرے گی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ وزارت میںرجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کر دیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہاکہ حکومت مدارس کا معیار بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔