میٹرک سالانہ 2017 امتحان ٹیچر سن کے پہلے وظائف کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان راولپنڈی تعلیمی بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق میٹرک سالانہ امتحان 2017ء ٹیچر سن کے پہلے وظائف جن کی کی درخواستیں مورخہ 30-11-2017 تک بروقت موصول ہوئیں ان کا پریس نوٹیفیکیشن نمبر 05-Enq مورخہ 03-03-2018 جاری کر دیا گیا ہے اور تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستیں زیرِ غور نہیں لائی گئیں یہ نوٹیفیکیشن تمام اضلاع کے ڈی ای او اور سی ای اوصاحبان کو ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی بورڈ کی وہبسائیٹ اور انکوائری برانچ کے ونٹس بورڈ پر بھی آویزاں کر دیا گیا ہے اشاعت کے پندرہ دن کے اندر کسی بھی شخص کو اس نوٹیفیکیشن کے بارے کسی قسم کا اعتراض ہو تو بذریعہ ڈاک یا دستی سپرنٹنڈنٹ انکوائری برانچ کو تحریری طور پر بمع ایڈریس اور اپنے ٹیلی فون نمبر کے ساتھ جمع کورایا جا سکتا ہے شکایت موصولی کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد حتمی اور فائنل ٹیچرسن نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گاجس کے بعد اہل امیدواران بورڈ کی ویب سائیٹ سے بل ادائیگی کا فارم حاصل کر کے فنانس برانچ کو ارسال کر سکیں گے۔