محمد شبیر نے دوسری نور خان میموریل اوپن گالف چیمپئین شپ جیت لی
پشاور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے معروف گالفر محمد شبیر نے دوسری نورخان میموریل اوپن گالف چیمپیئن شپ کو اپنے نام کر لیا۔جو کہ پی اے ایف گالف کورس پشاور میں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والوں کو ٹرافی اور انعامات دیئے۔ چیمپئین شپ4 مئی سے شروع ہوئی جس میں ملک بھر سے نمایاں گالفرز نے شرکت کی۔ چیمپیئن شپ کی تمام کیٹیگیریز کے تفصیلی نتائج در ج ذیل ہیں۔پروفیشنلز کیٹیگری میں محمد شبیر پہلے مطلوب دوسرے اور محمد آصف تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئیر پروفیشنلز کیٹیگری میں محمد اکرم اول امداد حسین دوئم اور سلطان پرویز سوئم آئے۔ارباب ہارون امیچورز کیٹیگر کے فاتح رہے، میاں حسیب الدین نے دوسری کرنل مسعود اعظم نے دوسرے سیف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والوں کو ٹرافی اور انعامات دیئے۔