آمریت اور جمہوریت کی لڑائی نے ملک کا خانہ خراب کر دیا : رائو شہاب
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماڈپٹی میئر رائو شہباب الدین نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوںکی غلط پولیسوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعدمیاں نوازشریف کی قیادت میں معیشت مستحکم ہوئی اور ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزان ہوا امر پرویز مشرف نے جمہوریت پر شب خون نہ مارا ہوتا تو آج ملک معیشت کے لحاظ سے ایشیا ء کا ٹائیگر ہوتاسترہ سال سے ملک میں جمہوریت اور امریت کی لڑئی نے ملک کا خانہ خراب کر دیا ہے۔