ڈاکٹر اجمل حیدر پنجاب سیڈ کارپوریشن کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر تعینات
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل حیددر شاہ کو قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل حیدر نے کہا کہ ادارہ کی ترقی اور زرعی شعبہ کی خوشحالی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کروں گا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں طارق محمود، حافظ انعام، سرور شمسی، شہباز شاہ، بابر خان و دیگر افسران کے علاوہ ورکرز یونین کے عہدیداروں ارشد کمال سنبل، افضل ڈاھا، خالد محمود، ناصر شاہ، شیر محمد، رانا جمیل، چودھری منیر، ملک اکبر، رانا جمشید پرائیویٹ سیکرٹری رمضان بٹ، ڈاکٹر رزاق ندیم ‘ ناصر اعجاز ‘رانا رفعت ‘سجاد نیازی و دیگر نے مبارک باد دی اور ادارہ کی ترقی کے لئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔