الیکشن کمشن نے بیلٹ پیپر پر قاری زوار بہادر کے انتخابی نشان چابی کی بجائے ڈریسنگ ٹیبل کا نشان چھاپ دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور حلقہ این اے 126 اور پی پی 152 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار علامہ قاری محمود زوار بہادر کے چابی کے انتخابی کی بجائے بیلٹ پیپر پر ڈریسنگ ٹیبل کا نشان چھاپ دیا۔ اس کے خلاف قاری زوار بہادر نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔