شہبازشریف کی کرپشن کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں ہوا,جب بھی میٹرو، اورنج لائن جیسے منصوبوں کی تحقیقات ہونگی راز کھل جائے گا:عمران خان
راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ راولپنڈی میٹرو منصوبہ 5 ارب کا خسارہ کرچکا ہے، نقصان اور خسارے کی بنیادی وجہ شہباز شریف کی کرپشن ہے، ان 5 ارب روپوں سے شوکت خانم جیسا ایک بہترین ہسپتال بنایا جا سکتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میٹروز اور اورنج لائین جیسے منصوبوں کی پڑتال کی جائے گی انکی تعمیر کا اصل مقصد سامنے آجائے گا، قوم کے سامنے یہ راز کھل جائے گا کہ خسارہ کرنے والے ان منصوبوں کی تعمیر کا اصل مقصد کمیشن اور کک بیکس سے اپنی تجوریاں بھرنا تھا.