چیئرمین ایچ ای سی سے مالدیپ کے وزارت تعلیم کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)مالدیپ کے ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، وزارت تعلیم کے گیارہ رکنی وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی جس میں دونوں وفودنے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں باہمی اشتراک کے بارے میں بات چیت کی ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کاکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جامعات کی تعداد 188 ،جامعات سے الحاق شدہ کالجوں کی تعداد 4000 اور پی ایچ ڈیز کی تعداد 11,960ہو چکی ہے ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مالدیپ کے وفد کو بتایا کہ افرادی قوت کی بہتری اور ترقی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 251,000 وظائف دیے ہیں ۔ مالدیپ کے وفد کی جانب سے گفتگو میں شریک ہوتے ہوئے ڈاکٹر علی نجیب ، وائس ریکٹر ویلال کالجز نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، وزارت تعلیم مالدیپ میں ان تمام پڑھے لکھے ، تجربہ کار اور ہنر مند افراد کو سہولیات فراہم کرتا ہے جو مالدیپ کے ترقیاتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر خدمات سر انجام دے سکیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کا مقصد معاشی، معاشرتی اور ثقافتی سطح پر ملک کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی تعلیم پالیسی کی تشکیل اور اس کی عملدرآمد کروانا ہے۔