مخصوص پوسٹوں کو بچانے کیلئے لوکل کونسل سروس کے افسروں نے ایسوسی ایشن بنا لی
لاہور (خبر نگار) پنجاب کی لوکل کونسل سروس کے افسران نے اپنی سروس کیلئے مخصوص پوسٹوں کو پراونشل مینجمنٹ سروس (پی سی ایس) کے قبضے سے بچانے کیلئے اکٹھے ہونے اور لوکل کونسل آفیسرز ایسوسی ایشن بنانے کا فیصلہ کر لیا لوکل کونسل سروس (ایل سی ایس) کے سینئر ترین افسران کا اجلاس گزشتہ شام ہوا جس میں آئندہ اتوار 14 جون کو پنجاب بھر کے ایل سی ایس افسران کو لاہور بلانے اور اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں 2013ء کے بلدیاتی ایکٹ پر ایل سی ایس کے افسران کے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔