کراچی سٹاک مارکیٹ: ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری میں ایک کھرب46 ارب روپے سے زائد اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) سرمایہ کا روں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہونے اور نئی سرمایہ کاری کے سبب گزشتہ ہفتہ بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان غالب رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 10بالائی حدوںکے اضافے سے 34ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر انڈیکس 33ہزارپوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 34ہزارپوائنٹس کی بلندسطح پر بند ہوا ۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ کے سرمایے میں 146ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمائے کا مجموعی سرمایہ73کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ۔ تیزی کا یہ سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات تک غالب رہا اس دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 1028.95پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاتاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 34ہزار پوائنٹس کے قریب ہونے کی وجہ سے تکنیکی کریکشن کا شکار ہوگیاجبکہ وفاقی بجٹ سے قبل ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کسی بڑی لیڈ سے گریز کیا۔