پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے،جو مفت اور بروقت ملنا چاہیے لیکن ہمارے یہاںاول تو یہ کہ وہ میسر ہی نہیں ہے، اور ہے بھی تو برائے فروخت ہے۔تین دنوں کے وقفوں سے آنے والا پانی دو ،دو ہفتوں تک دستیاب نہیں ہے، جبکہ نارتھ کراچی میں واٹر بورڈ کے انفرا اسٹرکچر کا یہ حال ہے کہ پانی اور سیوریج کی ٹوٹی ہوئی لائنیں ساتھ ہونے کی وجہ سے بار بارسیوریج کا گندا پانی اسٹوریج ٹینک میں آجاتا ہے، جسکی وجہ سے عوام ایک عرصے سے سخت جسمانی اور ذہنی اذیت برداشت کرنے پرمجبور ہیں، ان مسائل کو حل کرنے کی تو کوئی بات نہیں کرتا، لیکن پانی کی خرید وفروخت میں واٹر بورڈ جو تندہی دکھا رہا ہے وہ عوام کے زخموں پہ نمک پاشی کے مترادف ہے ، میری انتظامیہ سے درد مندانہ درخواست ہے کہ خدارا نارتھ کراچی میں آکے پانی کے مسائل کو دیکھیں ، عوام کے درد کو محسوس کریں، اپنے کاروبار کو بڑھانے اور چلانے کے علاوہ عوام کی بہبود کا بھی تھوڑا خیال کریں، جنکے ووٹوں کے سے جیت کر آپ اقتدار تک پہنچے ہیں۔محمد رافع حسین۔ کراچی
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024