لندن میں پھولوں کے بڑے میلے کا آغاز
لندن(نیٹ نیوز) لندن میں دنیا کے سب سے بڑے پھولوں کے میلے آر ایچ ایس ہمپٹن کورٹ پیلس فلاور شو کا گزشتہ روز باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ہر قسم کے رنگ برنگے پھول دلچسپ انداز اور ترتیب کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔پھولوں کے اس میلے کو سجانے کیلئے سینکڑوں افراد پر مشتمل ٹیم نے کئی ہفتوں تک شب و روز کام کرتے ہوئے درجنوں ایکڑ رقبے کو پھولوں کی جنت میں تبدیل کرڈالا ہے۔