افریقی ملک مالی میں پانچ ماہ سے نافذ ایمرجنسی ہٹا دی گئی
افریقی ملک مالی میں پانچ ماہ سے نافذ ایمرجنسی ہٹا دی گئی
بماکو (اے ایف پی) افریقی ملک مالی میں پانچ ماہ سے نافذ ایمرجنسی ہٹا دی گئی۔ 28جولائی سے صدارتی الیکشن کی مہم شروع ہو رہی ہے جس کے سلسلہ میں جنوری سے نافذ ایمرجنسی ختم کر دی گئی۔فوج صدارتی انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت ایک بار پھر باغیوں کے زیر تسلط علاقے کڈال میں داخل ہو گئی ہے۔ ٹیوارگ باغیوں نے کڈال پر قبضہ فرانسیسی فوج کے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف فروری میں کئے گئے حملے کے بعد کیا تھا۔ اس فوجی آپریشن میں اسلامی شدت پسندوں کو علاقے سے باہر دھکیل دیا گیا تھا لیکن باغیوں نے فوجی دستوں کو امن معاہدے کے تحت شمالی قصبے میں داخلے کی اجازت دی تھی۔