مکرمی! 1276 بیڈ پر مشتمل الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں ہر سال تقریباً 8 لاکھ سے زائد مریض مفت علاج و معالج سے مستفید ہوتے ہیں۔ ہسپتال کے تمام شعبہ جات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ مگر ”ڈائیلسز“ کے شعبہ کی ضرورت اور اہمیت باقی تمام شعبوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ہسپتال میں سینکڑوں مریض مفت ڈائیلسز کےلئے آتے ہیں۔ جن میں سے کچھ مریضوں کورحم دل بہن‘ بھائیوں کی مدد سے فری ڈائیلسز کی سہولت مل جاتی ہے اور کچھ کو اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایک مریض کے ایک مرتبہ ڈائیلسز کروانے پر 1685 روپے کا خرچ آتا ہے۔ جبکہ ایک مریض کو ایک ماہ میں 8 بار ڈائیلسز کروانا پڑتا ہے۔ صاحب حیثیت تعاون کریں تو بہت سے مریض زندگی کی دوڑ میں شامل رہ سکتے ہیں۔(ڈاکٹر جعفر حسن مبارک صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد0322-9210328)
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024