فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ این آر او کیلئے دربدر ہوچکا ہے، مولانا یاد رکھیں راجکماری اور شہزادہ ان سے ایک بار پھر ہاتھ کرچکے ہیں، جمعرات کو اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا عوام کے ٹھکرائے ہوئے عناصر گھر کے رہے ہیں نہ گھاٹ کے، رسوائی اور شرمندگی ان کا مقدر ہے اور رہے گی، راجکماری اور کنیزیں ہوس اقتدار میں ماری ماری پھر رہی ہیں، سندھ کا خود ساختہ شہزادہ اپنی راہ الگ کرچکا ہے،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پوری پی ڈی ایم الٹی بھی ہو جائے تو بھی انہیں این آر او نہیں ملے گا، لوٹ مار کا حساب ہو کر رہے گا، استعفوں اور لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، کورونا پھیلانے والے یہ عناصر عوام میں ساکھ کھو چکے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024