میکسیکو: کار پر فائرنگ، 2راہب خواتین اور پرائمری سکول کا ٹیچر ہلاک، 4زخمی
اکا پولو (اے ایف پی) میکسیکو کی ریاست گیوا یرو میں کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2راہبائوں اور پرائمری سکول ٹیچر کو قتل کردیا 4افراد زخمی ہوگئے مقتولین ڈانس پارٹی سے واپس آئے تھے سکیورٹی حکام کے مطابق ایک بلیک وہیکل گاڑی نے روڈ بلاک کرنے کے بعد کچھ مشتبہ افراد باہر نکلتے ہی سامنے والی کار پر فائرنگ کردی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر کار برآمد کرلی جس میں رائفل بھی موجود تھی۔